9 نومبر، 2016، 7:51 PM

باراک اوبامہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

باراک اوبامہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدراوبامہ نے نو منتخب صدر ٹرمپ کوجمعرات کو وائٹ ہاؤس آنےکی دعوت دی ہے۔وائٹ ہاؤ س کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منتقلی اقتدار بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنانا صدر باراک اوبامہ کی اولین ترجیح ہے۔امریکی حکام کے مطابق صدر باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کو بھی ٹیلیفون کرکے صدارتی مہم چلانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

News ID 1868195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha